عدالت نے قتل بالخطا کے مقدمہ میں ڈاکٹرز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ، سماعت 10 اگست تک ملتوی

جمعرات 30 جولائی 2015 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے قتل بالخطا کے مقدمہ میں ڈاکٹرز کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز قادر میمن نے ڈاکٹر ڈاکٹر تقدس نقاش اور ڈاکٹر عبداللہ لشکر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی تو ڈاکٹرز وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم مدعی مقدمہ امجد آفریدی کے وکیل پیش نہ ہوئے جس پر فاضل جج نے ڈاکٹرز کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 2012ء میں اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی تھی جس پر تھانہ آئی نائن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ مقدمے کے تین ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

متعلقہ عنوان :