آئی الیون ون آپریشن کے پیش نظر پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ ،تمام سٹاف اور ڈاکٹروں کو ہسپتال میں رہنے کی ہدایات

جمعرات 30 جولائی 2015 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)آئی الیون ون آپریشن کے پیش نظر پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ تمام سٹاف اور ڈاکٹروں کو ہسپتال میں رہنے کی ہدایات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی الیون ون آپرینش کے پیش نظر پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ کر دیا گیا، سرجیکل وارڈ اور ایمرجنسی میں ڈاکٹروں اور سٹاف موجود رہے گا، ای ڈی ، پمز ہسپتال اور ترجمان ڈاکٹر عائشہ نے بتایا کہ تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ زخمی لائے گئے جن میں انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر علی اصغر اور پولیس اور سی ڈی اے کے ملازم زخمی ہو گئے تھے، جنہیں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا، ایک زخمی کو ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کر دیا گیا ہے۔