Live Updates

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات ری پولنگ، 33 ضلعی نشستوں کے نتائج، تحریک انصاف کو برتری حاصل

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جولائی 2015 22:41

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات ری پولنگ، 33 ضلعی نشستوں کے نتائج، ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جولائی 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی ری پولنگ کے بعد 33 ضلعی نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی ری پولنگ کے بعد نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کل 33 ضلعی نشستوں کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں۔ سامنے آنے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ آزاد امیدواروں نے کل 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف نے 3، 3 نشستوں پر جبکہ اے این پی نے 2 اور قومی وطن پارٹی نے 1 نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات