صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے تین نامعلوم لاشیں برآمد

جمعرات 30 جولائی 2015 22:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء )صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات سے تین نامعلوم لاشیں برآمد ، پولیس نے مردہ خانے منتقل کرکے شناخت کیلئے کارروائی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

مغلپورہ کے علاقے سے راہگیروں کی اطلاع پر پولیس نے 19سالہ نا معلوم نوجوان کی لاش برآمد کر کے مردہ خانے منتقل کردی ۔ نواز شریف ہسپتال کے قریب سے بھی 45سالہ اوربھاٹی گیٹ سے 50سالہ نا معلوم لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں مردہ خانے منتقل کرکے انکے شناخت کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔