دہشتگردی کے معاشرتی ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نے اور ہمیشہ کیلئے خاتمے کا وقت آگیا ‘ آئی جی پنجاب

جمعرات 30 جولائی 2015 22:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے پولیس فور س کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ صوبے کے عوام کو خوف و ہراس کی فضاء سے نکالنے اور ایک پر امن ماحول کی فراہمی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردارادا کرنے کے لئے چوکس ہو جائیں کیونکہ اب دہشت گردی کے اس معاشرتی ناسور کو جڑ سے اکھاڑ نے اور ہمیشہ کے لئے اس کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

مزید برآں آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اورتمام اہم سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر ، تعلیمی اداروں ، اہم مارکیٹوں، پلوں، فلائی اوورز، انڈر پاسز ، بس ٹرمینلز، اہم شاہراہوں، شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پٹرولنگ کوبڑھا دیا گیا ہے جبکہ ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس ،قہوہ خانوں، ہوسٹلز، گیسٹ ہاؤسز، کرائے کے گھروں، دکانوں ،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور غیر قانونی رہائشی بستیوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک صرف گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے 36اضلاع میں143سرچ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سرچ آپریشنز کے دوران 1854مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیاگیا ہے جس میں 15اشتہاری اور 24 Target Offenders (TOs)شامل ہیں اور ان سے بھاری مقدار میں خطرناک ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔جبکہ 414افراد کے خلاف ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر مختلف نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :