صوبہ بھر کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی رپورٹ جاری

دریائے سندھ میں چشمہ ،تربیلا‘ کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا دریائے جہلم میں منگلا اور رسول ‘ دریائے چناب میں مرالہ‘ خانکی‘ قادر آباد‘ چنیوٹ‘ تریموں اور پنجند پر نارمل بہاؤ راوی میں جسڑ ‘ راوی سائفن‘ شاہدرہ‘ بلوکی‘ سدھنائی‘ ستلج میں سلیمانکی‘ اسلام اور میلسی سائفن پر بہاؤ معمول کے مطابق

جمعرات 30 جولائی 2015 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) صوبہ بھر میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے پانی کے بہاؤ کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 103300 کیوسک رہا۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر 327800 کیوسک‘ کالاباغ پر397821کیوسک‘ چشمہ پر 465454کیوسک‘ تونسہ پر 531944کیوسک رہا۔

دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر59443کیوسک‘ رسول کے مقام پر49763کیوسک رہا۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر69920کیوسک‘ خانکی پر67120کیوسک‘ قادر آباد میں 66170کیوسک‘ چنیوٹ80600کیوسک‘ تریموں میں 134715کیوسک‘ پنجند پر 133645کیوسک رہا۔ دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر16920کیوسک‘ راوی سائفن میں22800کیوسک‘ شاہدرہ میں 21800کیوسک‘ بلوکی میں 14700کیوسک‘ سدھنائی میں30375کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا میں پانی کا بہاؤ نارمل رہا۔ سلیمانکی پر 19484کیوسک‘ اسلام پر 13763کیوسک‘ میلسی سائفن پر 11747کیوسک رہا۔ نالہ بین میں شکرگڑھ کے مقام پر 1236کیوسک‘ نالہ ایک میں 434کیوسک‘ نالہ بسنتر میں845کیوسک‘ نالہ پلکھو میں وزیرآباد کے مقام پر855کیوسک رہا۔ جبکہ دیگر ندی نالے معمول کے مطابق بہتے رہے۔

متعلقہ عنوان :