وزیراعلیٰ شہبازشریف سے چین کی توانائی کی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

جمعرات 30 جولائی 2015 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں چین کی توانائی کی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری اورتعاون پربات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کا رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے ۔توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے چین کا تعاون لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ دوست ملک چین کے تعاون سے بجلی کے منصوبوں پرتیزرفتاری سے کام کا آغاز کردیا گیا ہے ۔2017-18ء تک توانائی کے متعدد منصوبے بجلی پیدا کررہے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :