اورنج لائن میٹر و ٹرین منصوبے کیلئے ایل ڈی اے نے پری کولیفائیڈ کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کرلئے

وزیر اعظم محمد نواشریف متوقع طو رپر 14اگست کو منصوبے کا سنگ بنیادر کھیں گے‘ ذرائع

جمعرات 30 جولائی 2015 22:30

اورنج لائن میٹر و ٹرین منصوبے کیلئے ایل ڈی اے نے پری کولیفائیڈ کمپنیوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) اورنج لائن میٹر و ٹرین منصوبے کیلئے ایل ڈی اے نے پری کولیفائیڈ کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کرلئے ، وزیر اعظم محمد نواشریف متوقع طو رپر 14اگست کو منصوبے کا سنگ بنیادر کھیں گے ۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کی تعمیر کیلئے 3پاکستانی کمپنیاں پری کولیفائی کرگئیں جن میں حبیب کنسٹرکشن سروسز ، زیڈ کے بی اور ریلائبل کا اشتراک اور مال کولسن شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

منصوبے کی تعمیر کیلئے 27کلومیٹر کے ٹریک کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔13.5فیصد کے 2سیکشن بنائے جائیں گے ۔ فی سیکشن کی لاگت 20ارب روپے ہوگی جبکہ 7اگست کو پری کولیفائنگ کمپنیوں سے پری بڈ کی میٹنگ جائے گی ۔ سنگ بنیادکی تعمیر کیلئے ڈیرہ گجراں اور علی ٹاؤن میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا ۔ علی ٹاؤن سے چوبرجی سیکشن 2اور چوبرجی سے ڈیرہ گجراں سیکشن 1بنے گا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 14اگست کو متوقع طور پر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔