کراچی میں امن وامان کی صورت حال میں نمایاں بہتری کی رپورٹیں رینجرز کی کاروائیوں کی مرہون منت ہیں، آپریشن کو متنازعہ بنانا کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں ،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کابیان

جمعرات 30 جولائی 2015 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دہشت گردی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے آپریشن ضرب عصب کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے غیر ملکی اخبارات اور وفاقی وزارت داخلی کی کراچی میں امن وامان کی صورت حال میں نمایا ں بہتری کی رپورٹیں رینجرز کی کی کاروائیوں کی مرہوں منت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے ہر امن دوست قوت کراچی آپریشن کے پشت پر کھڑی ہے موجودہ آپریشن کو متنازعہ بنانا کسی طور ملک کے مفاد میں نہیں ہے خاص طور پر غیر ملکی میڈیا بھی کراچی میں امن و امان کی صورت حال کی بہتری کی رپورٹوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال بلند ہوگا کراچی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں آرمی چیف کے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کے عز م کی پوری قوم حمایت کرتی ہے کراچی میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری سے شہری سکھ کا سانس لے رہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کا مطالبہ ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک جاری رکھا جائے اور اسے ہر صورت میں مکمل کیا جائے ، باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے مذید کہا ہے کہ خطے کی امن و امان کے لیے حالیہ کچھ عرصہ انتہائی اہم ہے ملک کو کئی اطراف سے خطرات کا سامنا ہے کئی محاذوں دشمن ہمیں للکار رہا ہے ہم دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں موجودہ حالت میں عسکری اداروں پر تنقید کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے حالیہ کچھ عرصے میں کئی حوالے سے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :