سینیٹر سراج الحق کی جماعت اسلامی راولپنڈی کے بزرگ رکن مولانا محمد سرور کی عیادت

جمعرات 30 جولائی 2015 22:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ روز ریلوے ہسپتال جا کرجماعت اسلامی راولپنڈی کے بزرگ رکن مولانا محمد سرور کی عیادت کی ۔اس موقع پر انہوں نے مولانا محمد سرور کی صحتیابی کے لئے دُعا بھی کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سراج الحق جماعت اسلامی کے رہنما راؤ معصوم علی خان کے صاحبزادے اور راؤ رشید احمد خان کے بھتیجے راؤ علی احمد کی وفات پرسٹلائٹ ٹاؤن ان کی رہائش گاہ پر گئے اور راؤ علی احمد کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

سراج الحق جماعت اسلامی کے کارکن اور انجمن تاجران سروس روڈ صادق آباد کے صدر ملک عبدالرحمان اکبر (مرحوم ) کے گھر بھی گئے ٗ جن کو 16 رمضان کو دوکان پر گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔ سراج الحق نے ملک عبد الرحمان اکبر کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دُعائے مغفرت بھی کی۔اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی ٗ نائب امیر ضلع رضا احمد شاہ ٗصدر شباب ملی ضلع راولپنڈی امین الرحمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :