اینٹ سے اینٹ بجانے والے زرداری اہل خانہ سمیت میدان چھوڑ کر ملک سے فرار ہوگئے ، وہ دبئی میں بیٹھ کر تیر چلا رہے ہیں

حکومت سندھ بھی عوامی خزانے پر بغیر کسی آئینی اور قانونی اختیار کے وہاں سے چلائی جارہی ہے مسلم لیگ(ن)کے رہنماء سردار ممتاز خان بھٹو کا پارٹی کنونشن سے خطاب

جمعرات 30 جولائی 2015 22:25

شکارپور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہاہے کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والے زرداری اہل خانہ سمیت میدان چھوڑ کر ملک سے فرار ہوگئے ، وہ دبئی میں بیٹھ کر تیر چلا رہے ہیں، حکومت سندھ بھی عوامی خزانے پر بغیر کسی آئینی اور قانونی اختیار کے وہاں سے چلائی جارہی ہے، علی بابا چالیس چوروں کو گلے میں رسی ڈال کر بازاروں میں گھسیٹا اور پائی پائی کا حساب لیا جائے گا،اگر سندھ تباہ اور برباد ہوگیا تو ایسا ہی حال پورے پاکستان کا ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں مسلم لیگ(ن)شکارپور کی جانب سے جہاز چوک شکارپور میں پارٹی کنونشن سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پرمحسن محمود،شاہ امروئی،اشتیاق ابڑو رزاق باجوہ،انور گجر ودیگر بھی موجود تھے، ممتاز علی خان بھٹو نے کہا کہ اینٹ سے اینٹ بجانے والے زرداری اہل خانہ سمیت میدان چھوڑ کر ملک سے فرار ہوگئے ہیں اور ان دبئی میں بیٹھ کر تیر چلا رہے ہیں ،جبکہ حکومت سندھ بھی عوامی خزانے پر بغیر کسی آئینی اور قانونی اختیار کے وہاں سے چلائی جارہی ہے،جس پر عوامی خزانے کی بھاری رقوم ضایع ہورہی ہے اور عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں ہے،یہ رقوم اور برسوں سے لوٹا ہوا قومی خزانہ جو دنیا بھر کی بینکوں میں چھپایا گیا ہے،وہ وصول کر کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کرنا چاہئیے،انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اور اس کے چھاڑتے جنہوں نے بھٹوؤں کے نام میں چھپ کر نہ صرف لوٹ مار کی ہے بلکہ اصلی بھٹو خاندان کے بڑے دشمن بنے ہوئے ہیں اور اس کر ہر قسم کا نقصان پہنچا رہے ہیں جس کی ایک مثال رتو ڈیرو کے قریب کچے کی اس زمین پر قبضہ کرانا ہے جو 18 سال قبل خریدی گئی تھ اور پولیس کی معرفت اس پوری زمین پر قبضہ کراکے کھوڑو کو رہاں بٹھایا گیا ہے جو بھٹو خاندان کے مخالفین ہیں اور زمین پر تین پولیس چوکیاں بھی قائم کر کے کھڈوں کو تحفظ دیا جارہا ہے ،یہ سب کچھ روینیو رکارڈ،سیشن کورٹ،ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس ہے جس سے چیف منسٹر سے لیکر حکومت سندھ کے تمام افسران بخوبی باخر ہیں جو یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم مجبور ہیں کچھ نہیں کر سکتے،کیونکہ یہ تمام تر زیادتیاں اور قانون کی خلاد ورزیاں زرداریوں کے احکامات پر ہو رہی ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ساڑھے سات سالوں سے افسوس ناک صورتحال کی زمہ دار اب وفاقی حکومت ہے جس کے تمام رہنماؤں نے عوامی اجتماعات میں وعدے کئیے تھے کہ علی بابا چالیس چوروں کو گلے میں رسی ڈال کر بازوں میں گھسیٹنے اور پائی پائی کا حساب لیا جائے گا،اگر سندھ تباہ اور برباد ہوگئی تو ایسا ہی حال پورے پاکستان کا ہوگا،کیونکہ یہ سندھ ہی ہے جس کی پیداوا ر پسینے پر پورہ ملک چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :