پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے بھیجی گئی سمری وزارت قانون کو واپس بھجوادی گئی

حالیہ سیلاب کی صورتحال کے خاتمے کے بعد سمری دوبارہ ارسال کرنے کی ہدایت

جمعرات 30 جولائی 2015 22:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے بھیجی گئی سمری وزارت قانون کو واپس بھجوادی گئی ،حالیہ سیلاب کی صورتحال کے خاتمے کے بعد سمری دوبارہ ارسال کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

وزارت قانون کی طرف پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی تھی جس میں 29جولائی کو اجلاس بلانے کی استدعا کی گئی تھی لیکن پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سمری پر دستخط نہیں کئے اوروزراء اور ممبران اسمبلی کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے لئے مصروفیت کی وجہ سے اجلاس نہیں بلایا گیا ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اجلاس بلانے کے لئے سمری سیلاب کے خاتمے کے بعد بھیجی جائے ۔