وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج کابھارتی ہائی کمیشن کا دورہ

سابق بھارتی صدر اے پی جے عبد الکلام کی وفات پر تعزیت کیلئے رکھی گئی کتاب میں تاثرات درج کئے

جمعرات 30 جولائی 2015 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج نے جمعرات کو بھارتی ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور سابق بھارتی صدر اے پی جے عبد الکلام کی وفات پر تعزیت کیلئے رکھی گئی کتاب میں تاثرات درج کئے ۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ نے سابق بھارتی صدر کی وفات پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے بھارتی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی اس موقع پر مشیر خارجہ کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے بھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے ۔

متعلقہ عنوان :