پنجگورمیں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے یوسی پروم کے وائس چیئرمین کی ہلاکت قابل مذمت ہے، وزیر صحت بلوچستان

جمعرات 30 جولائی 2015 22:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے یوسی پروم کے وائس چیئرمین و نیشنل پارٹی کے رہنما سرفراز کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اورآئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی نمائندے کے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں میر ر حمت صالح بلوچ نے کہا کہ بعض عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہم ایسے عناصر کو بتادینا چاہتے کہ عوام کے ساتھ ملکر انکے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں سی پروم کے وائس چیئرمین و نیشنل پارٹی کے رہنما سرفرازکا قتل کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایسے اچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی ہم نے پہلے بھی ایسے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اورا نشاء اﷲ آئندہ بھی کریں گے۔ میر رحمت صالح بلوچ نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ اور آئی جی بلوچستان عملش سے مطالبہ کیا کہ پنجگور میں عوامی نمائندے کے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کریں۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :