جماعت اسلامی بلوچستان کا حالیہ بارشو ں وسیلاب سے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے ، متاثرین کی بحالی کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، بیان

جمعرات 30 جولائی 2015 22:15

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں حالیہ بارشو ں وسیلاب سے ضلع ژوب ،موسیٰ خیل ،نصیر آباد،جعفرآباد،شیرانی ،صحبت پور،زیارت ،لورالائی اور ضلع قلعہ سیف اﷲ میں نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نقصانات کے ازالے کیلئے حکومت فوری طور پر ان دواضلاع ژوب اورقلعہ سیف اﷲ کو آفت زدہ قرارد یں سیلاب وبارش نے ژوب وقلعہ سیف اﷲ سمیت کئی اضلاع کے لوگوں کی املاک ،کھڑی فصلوں اور مویشیوں کو بدترین نقصان پنچادیاہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام پریشانی اور مشکل میں مبتلا ہیں ۔

متاثرہ علاقوں کافوری سروے کرکے حکومتی ریلیف پہنچائی جائے ۔الخدمت فاؤنڈیشن دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر متاثرین کی بحالی میں کردار اداکریں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ژوب وقلعہ سیف اﷲ کے علاقے تادوزئی،بابڑ،گھوسہ ،سلیمانزئی ،علی خیل،نئی آبادی ،ژڑی بند ،علی زئی سمیت درجنوں دیہات سیلاب وبارش کے پانی میں بہہ گیے ہر طرف تباہی وبربادی کامنظر ہے ۔

پورا ژوب ڈویژن اس تباہی وبربادی کاشکارہے ۔حکومت وادارے نقصانا ت کے ازالے کیلئے فوری عملی اقدامات اُٹھائیں جماعت اسلامی کے سماجی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن بھی سروے کاکام کرررہے ہیں متاثرہ اضلاع میں رضاکاروں کی ٹیم نے ہنگامی وفوری امدادمیں بھر پور حصہ لیا الخدمت فاؤنڈیشن ضلع قلعہ سیف اﷲ کے صدر مولوی سعداﷲ اور جماعت اسلامی ضلع قلع سیف اﷲ کے امیر حاجی عبداﷲ نے بھی قلعہ سیف اﷲ کے متاثرہ اضلاع کا دورہ کیا متاثرین سے ملاقات اور نقصانات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ ان شاء اﷲ بہت جلد الخدمت فاؤنڈیشن بھی ریلیف کام شروع کر دیگی اور متاثرین کی بحالی تک کام جاری رکھیں گے حکومت کی طرف سے بارش وسیلاب متاثرین کے ناقابل تلافی نقصانات کے ازالے کیلئے فوری عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :