گورنر بلوچستان سے مختلف وفود کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 30 جولائی 2015 22:14

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مختلف وفود نے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا ۔میونسپل کمیٹی ضلع نوشکی کے چیئر مین منظور احمد پرکانی کی سربراہی میں وفد نے گورنر کو ضلع کے مسائل خصوصاً قلت آب کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔وفد نے گورنر کو بتایا کہ ضلع نوشکی میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ دن بہ دن گمبیرہوتا چلا جا رہا ہے۔

جس کے لئے ٹاؤن کمیٹی اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کر رہی ہے تاہم ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ پوری دنیا قلت آب کا سامنا ہے بلخصوص ترقی پذیر ممالک کو مناسب نظام نہ ہونے کے باعث قلت آب کے مسئلے سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پانی کے صحیح استعمال کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا ورنہ قدرت کے اس انمول تحفے سے ہمیشہ کے لئے محروم ہو جائینگے ۔

انہوں نے تمام چیئر مینوں اور کونسلران کو سختی سے ہدایت کی کہ لوکل گورنمنٹ کے بنانے کا اصل مقصد نچلی سطح پر عوامی مشکلات ومسائل کا ازالہ کرنا ہے۔ لہذا وہ اس نظام کو فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ گورنر نے انہیں ہدایت کی کہ پانی کے ضیاء کو ہنگامی بنیادوں پر روکا جائے تمام میونسپل کمیٹیاں صفائی ستھرائی بلخصوص پانی کی گھر گھر فراہمی پر ضروری فیس نافذ کریں اور ساتھ ہی عوام میں شعور و آگاہی کے لئے خصوصی اقدامات کریں ۔علاوہ ازیں گورنر بلوچستان سے ملک محمد انور بڑیچ کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی اور اپنے علاقے کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا ۔گورنر نے ان کے مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :