توانائی بحران پرقابوپانے کے لیے آئندہ ماہ روس کیساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ طے پانے کا امکان

جمعرات 30 جولائی 2015 22:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) توانائی بحران پرقابوپانے کے لیے آئندہ ماہ روس کے ساتھ ایل این جی درآمد کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، قطر سے پندرہ سال کے لیے ایل این جی کے درآمدی معاہدے کو آئندہ ماہ حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ملک کو اس وقت یومیہ دوہزار ملین کیوبک فٹ گیس کی قلت کا سامنا ہے، اس ضمن میں قطر سے آئندہ پندرہ سال کے لیے ایل این جی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے ایل این جی معاہدے کے حوالے سے مطلوبہ انفرااسٹر کچر ڈویلپمنٹ مکمل کرلیا ہے۔ منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ماہ معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔، واضح رہے کہ کراچی پورٹ قاسم کے ذریعے پاکستان قطر سے اب تک ایل این جی کے سات کارگو درآمد کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے آئندہ ماہ روس کے ساتھ بھی ایل این جی درآمد کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :