ایکس مل قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹور کو سبسڈی کا انتظار ،چھ روپے مہنگی ہو نے کا خدشہ

جمعرات 30 جولائی 2015 22:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) چینی کی ایکس مل قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹور کو سبسڈی کا انتظار ہے اور ایسانہ ہونے کی صورت میں چینی چھ روپے مہنگی ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق گزشتہ دوماہ سے چینی کی ایکس مل قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے، سبسڈی نہ ملی تو اسٹورز پر آئندہ ماہ چینی کی نئی سپلائی آنے کے بعد 58کے بجائے 64روپے میں فروخت کیے جانے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق رواں سیزن ملک میں پچاس لاکھ ٹن سے زائد چینی تیار کی گئی ہے اور طلب سے زائد رسد ہونے کے باوجود مارچ سے اب تک فی کلو چینی 10روپے سے زائد مہنگی ہونے کے بعد یہ ریٹیل سطح 65سے 67روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔ اس کے برعکس بین الاقوامی منڈی میں چینی کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر دیکھی جا رہی ہے۔