پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری منصوبے پر جلد اور موثر عملدرآمد کو دونوں ممالک کیلئے کلیدی ترجیح قرار دیدیا

سیاسی ، اقتصادی اور سٹریٹجک شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

جمعرات 30 جولائی 2015 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری منصوبے پر جلد اور موثر عملدرآمد کو دونوں ممالک کیلئے کلیدی ترجیح قرار دیتے ہوئے سیاسی ، اقتصادی اور سٹریٹجک شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور جمعرات کو وزارت خارجہ میں ہوا پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری جبکہ چینی وفد کی قیادت معاون وزیر خارجہ لیو جیان چاؤ نے کی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے بھی اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے اجلاس میں شرکت کی۔ بات چیت کے دوران فریقین نے پاک چین دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے پر جلد اور موثر عملدرآمد دونوں ممالک کیلئے کلیدی ترجیح ہے ۔ فریقین نے دونوں ممالک کے سٹریٹجک تعاون پر مبنی ہراچھے برے وقت کے شراکت دارانہ تعلقات کوتمام شعبوں بالخصوص سیاسی ، اقتصادی اور سٹریٹجک شعبوں میں مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :