جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے انتخابی اصلاحات پر دھیان دینے کی ضرورت ہے ،تمام سیاسی جما عتوں کو مل کے کام کرنہ ہوگا،،سینیٹر شیری رحمن

اٹھارویں ترمیم میں الیکشن کمیشن ریفارمز کی بنیاد رکھی گئی ،موجودہ نظام جدید ہے، عام لوگوں کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہئے، جناح انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب

جمعرات 30 جولائی 2015 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے انتخابی اصلاحات پر دھیان دینے کی ضرورت ہے اس کیلئے تمام سیاسی جما عتوں کو مل کے کام کرنہ ہوگا،اٹھارویں ترمیم میں الیکشن کمیشن ریفارمز کا بنیاد رکھی گئی تھی، موجودہ نظام جدید ہے، عام لوگوں کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہئے۔

اسلام آباد میں تھنک ٹینک جناح انسٹیٹیوٹ کی طرف سے پاکستان،ڈیموکریٹک اینڈ اکنامک چیلنجزپوسٹ 2015ــ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا کے ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے انتخابی اصلاحات پر دھیان دینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں ساری سیاسی جما عتوں کو مل کے کام کرنہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے اٹھارویں ترمیم میں الیکشن کمیشن ریفارمز کی بنیاد رکھی گئی تھی، ملک کے سیاسی نظام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے موجودہ سیاسی نظام جدید ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ عام لوگوں کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہئے ۔جناح انسٹیٹیوٹ کے سیمینار سے پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان، ظفر اﷲ خان، سینئر صحافی زاہد حسین، ڈاکٹر اشفاق حسن خان، دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ریٹائرڈ) طلعت مسعود اور نامور صحافیوں نے شرکت کی۔