سیکرٹری پانی و بجلی کا آئیسکو کی طرف سے ویب سائیٹ پر بجلی کے بلوں کی تفصیلات جاری نہ کرنے سے متعلق شکایات کا سخت نوٹس

ویب سائٹ پر بجلی کے بلوں کے تمام کالمز کی تازہ ترین تفصیلات درج کی جائیں ٗبیان

جمعرات 30 جولائی 2015 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سیکریٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگا نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی طرف سے ویب سائیٹ پر بجلی کے بلوں کی تفصیلات جاری نہ کرنے سے متعلق شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس (آئیسکو) اور پی آئی ٹی سی کے حکام کواظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

سیکریٹری پانی و بجلی نے آئیسکو اور پی آئی ٹی سی کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر یہ مسئلہ حل کیا جائے اور ویب سائیٹ پر بجلی کے بلوں کے تمام کالمز کی تازہ ترین تفصیلات درج کی جائیں تاکہ بجلی کے صارفین کو اپنے ماہانہ بجلی بلوں سے متعلق مکمل تفصیلات حاصل ہو سکیں۔ واضح رہے کہ وزارت پانی و بجلی نے تمام صارفین کے لئے بجلی کے بلوں پر سرچارج، ٹیکسوں، ٹیرف، سبسڈی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور بل کی دیگر معلومات کی فراہمی کی تمام تفصیلات شائع کرنے کے موثر اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کی معلومات کی اشاعت کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا اور صارفین اپنے ماہانہ بلوں کا آسانی کے ساتھ تخمینہ لگا سکتے ہیں تاہم آئیسکو حکام نے وضاحت کی ہے کہ صارفین کو جواصل بل بھجوائے گئے ہیں ان میں یہ تمام تفصیلات شامل ہیں۔ سیکریٹری پانی و بجلی نے ہدایت کی ہے کہ یہ بل فوری طور پر صارفین کو جاری کئے جائیں تاکہ اس سلسلے میں ابہام دور ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :