دفاعی بارے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ٗ سیکورٹی آلات، بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پی او ایف واہ کا بنیادی کام فیکٹریز کی اضافی کپیسٹی کو استعمال میں لانا ہے ٗ وفاقی وزیر کی بریفنگ
جمعرات 30 جولائی 2015 21:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) دفاعی پیداوار بارے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت دفاعی پیداوار کے متعلقہ اداروں پی او ایف واہ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی طرف سے تیار کئے جانے والے سیکورٹی آلات، بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین نے کمیٹی کو بکتر بند گاڑیوں اور حلقے اسلحہ و ایمونیشن کی خریداری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پی او ایف واہ کا بنیادی کام فیکٹریز کی اضافی کپیسٹی کو استعمال میں لانا ہے تاکہ سول شعبہ اور دوست ممالک کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے دفاعی اور سیکورٹی اداروں کو مستحکم بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے ٹینکوں، آرمرڈ ریکوری وہیکلز اور بکتر بند گاڑیوں کی تمام ضروریات پوری کیں۔
انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتیں اپنے سیکورٹی آلات کی خریداری کے ذریعے ملکی دفاعی صنعتوں کی معاونت کر رہی ہیں۔ کمیٹی نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی جانب سے وزارت اور اس کے متعلقہ محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔ چیف سیکرٹری سندھ اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے کمیٹی کو سیکورٹی آلات کی خریداری کے حوالے سے تعاون کا یقین دلایا۔ کمیٹی نے چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ کی موجودگی کی تعریف کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
-
محسن نقوی کا اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل کا دورہ،جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا،علی امین گنڈا پور
-
وفاقی وزیراطلاعات سے پاکستان کے دورہ پر آئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
-
وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کیانتقال پراظہار تعزیت
-
فوا د چوہدری نے تحریک تحفظ آئین کی تحریک کو اپوزیشن کا سب سے مضبوط اتحاد قرار دیدیا
-
روسی ہیکر امریکا کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ‘گرفتاری میں معاونت پر10ملین ڈالر کا انعام مقرر
-
پیرس: ایک حملہ آور کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.