پولیس نے ٹارگیٹڈ ایکشن کے دوران 234 غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور2130 غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا،رپورٹ

جمعرات 30 جولائی 2015 21:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پولیس نے ٹارگیٹڈ ایکشن کے دوران 234 غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور2130 غیر قانونی کنکشن کو ختم کیا جوکہ واٹر بورڈ کی مرکزی سپلائی لائنوں سے لئیے گئے تھے،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ایک رپورٹ میں بتائی گئی ،رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ملیر اور غربی نے مورخہ 22 جنوری2015 میں دو کمیٹیاں قائم تھیں،پیلی کمیٹی کا سربراہ ایس ایس پی ایسٹ جبکہ دوسری کمیٹی کا سربراہ ایس ایس پی ویسٹ کو بنایا گیا،ایس ایس پی ایسٹ کو ساؤتھ ایسٹ اور کورنی کے ضلعوں میں جبکہ ایس ایس پی ویسٹ کو ضلع غربی اور وسطعی میں مکمل طور پر اور جنوبی میں جزوی طور پر غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور واٹر کنکشن کے خلاف ٹارگیٹڈ ایکشن کا ٹاسک دیا گیا تھا،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ کمیٹیوں میں کراچی واٹر اینڈ سپلائی بورڈ کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ علاقوں کے معروف / منتخب نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا تھا،رپورٹ کے مطابق نشاندہی کے لئیے جانے والے غیر قانونی ہائیڈرنٹس رینٹس اور غیر قانونی واٹر کنکشن کے خلاف اب تک کئیے جانے والے ایکشن کی شرح 100 فیصد ہے،رپورٹ کے مطابق پولیس ایکشن کے آغا ز سے لیکر اب تک 58 ایف آئی آرز کے اندرا ج اور اس کے تحت45 ملزمان کو گرفتار کیا،جبکہ85 ملزمان کو چالان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :