پونچھ بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی بندوقیں خاموش

جمعرات 30 جولائی 2015 21:12

راولا کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پونچھ بٹل سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی فوج نے مداد پور اور بٹل سیکٹر پر محاذ کھول دیا اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی اور بھارتی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا، جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

متعلقہ عنوان :