Live Updates

عمران خان نے کارکنوں کو سوشل میڈیا پر جوڈیشل کمیشن پر تنقید سے منع کردیا

جوڈیشل انکوائری کمیشن نے بہت اچھا کام کیا، ایسی کارروائی پہلے کبھی نہیں ہوئی، اگر 1970 کے انتخابات کے بعد جوڈیشل کمیشن بنتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، جوڈیشل کمیشن میں ہماری جیت ہوئی، ڈی الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ غلطی کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے، کبھی پاکستان میں الیکشن میں ایسی تفتیش نہیں ہوئی،تحریک انصاف کے چیئرمین کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 جولائی 2015 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں کو سوشل میڈیا پر جوڈیشل کمیشن پر تنقید سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے بہت اچھا کام کیا، ایسی کارروائی پہلے کبھی نہیں ہوئی، اگر 1970 کے انتخابات کے بعد جوڈیشل کمیشن بنتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، جوڈیشل کمیشن میں ہماری جیت ہوئی، ڈی الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ غلطی کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے، کبھی پاکستان میں الیکشن میں ایسی تفتیش نہیں ہوئی۔

وہ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 120 روز دھرنے کے بعد دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنا، اگر یہ نہ بنتا تو الیکشن کمیشن کی کوتاہیاں منظر عام پر نہ آتیں، کمیشن نے جو کام کیا ایسا پہلے کسی نے نہیں کیا، اس کی کارروائی اعلیٰ پیمانے پر تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں ہماری جیت ہوئی کارکنوں کو سختی سے روکتا ہوں کہ جویڈشل کمیشن کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقید نہ کریں، میں نے خود کمیشن میں جا کر دیکھا، اس نے بہت اچھا کام کیالیکن تھوڑا کام ادھورا چھوڑا، جس پر مایوس ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 35فیصد حلقوں میں فارم 15 غائب تھے، انکوائری کمیشن نے غلطی کا مرتکب الیکشن کمیشن کو قرار دیا، الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کرایا کہ تمام جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچایا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے ڈی جی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے کہ الیکشن میں کوتاہیاں برتنے والے افراد کو سزاء کیونکہ اگر ملک میں سزا و جزا کا قانون نہیں ہو گا تو ایسی غلطیاں بار بار دہرائی جاتی رہیں گی، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اپنا جائزہ لے، ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن شفاف ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ یکم اگست کو تاجروں کی ہڑتال کے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، اگر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو یہ پاکستانی عوام کے ساتھ بھی ظلم ہو گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات