فوجی ہیلی کاپٹروں نے ہزاروں پیاسی گایوں کو بچا لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 30 جولائی 2015 21:06

فوجی ہیلی کاپٹروں نے ہزاروں پیاسی گایوں کو بچا لیا

مینز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جولائی۔2015ء)مینز، جرمنی میں فوجی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی سوئیزرلینڈ کے زیادہ درجہ حرارت والے علاقے میں 24 ہزار گیلن پانی کو بلندی پر موجود گایوں تک پہنچا کر انہیں بچا لیاہے۔ واؤڈ کے علاقے میں 20 ہزار کے قریب گائے ہوتی ہیں۔ انہیں ہر روز 22 سے 33 گیلن پانی فی گائے کے حساب سے درکار ہوتا ہے۔بہت سی گائیں سطح سمندر سے 4ہزار فٹ بلند چراگاہ میں چرتی ہیں۔

کم بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور چراگاؤں میں پانی کی کمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے سوئس فوج نے 60 فوجیوں کو پہاڑوں کی بلندیوں پر 6 پانی کے ٹینک نصب کرنے کاکام سونپنا۔ اس کے بعد پوما ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بلندی پر پانی پہنچایا گیا۔ ہیلی کاپٹروں نے نزدیکی جھیل Neuchâtel اور Lac de Joux سے دوکنٹینروں میں پانی بھرا اور ان کنٹینروں کی مدد سے اونچائی پر نصب پانی کے ٹینک بھرے۔ اس سارے مشن کے لیے سوئس حکومت نے فنڈز فراہم کیے۔ ان فنڈز کو ایمرجنسی امداد کا نام دیا گیا ۔سوئس فوج کی طرف سے اپنی طرز کا یہ دوسرا فوجی آپریشن تھا۔ اس سے پہلے 2003 میں غیر معمولی خشک موسم کے بعد لوگوں تک پانی اور خوراک پہنچائی تھی۔