لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی

جمعرات 30 جولائی 2015 21:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہاجسدوران مجموعی طور پر 83کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔10 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ23کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ50کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔ ایل ایسای 25 انڈیکس48.50 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ6183.12پر بندہوا۔ مارکیٹ میں کل84 لاکھ41 ہزار600 حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ روز29 لاکھ60 ہزار700حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں سلک بنک لمیٹڈ)لیٹر آف رائٹ(کے 70 لاکھ9 ہزار500حصص ۔ پیس پاکستان لمیٹڈ کے3لاکھ56 ہزار500حصص۔ جبکہ ڈسکون کیمیکلز لمیٹڈکے1لاکھ26 ہزارحصص فروخت ہوئے۔ آج سب سے زیادہ اضافہپاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے حصص میں ہواجس کی قیمت11.84روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی میپل لیف سیمنٹ فیکٹریلمیٹڈجس کی قیمت3.73روپے کم ہو گئی۔