مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ،شاہراہو ں پرپانی کھڑا ہونے سے شہریوں کودشواری کاسامنا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 30 جولائی 2015 21:02

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء )شہرمیں وقفہ وقفہ سے مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے بارش کاپانی شہرکے مختلف علاقوں اورشاہراہو ں پرجمع ہوجانے سے شہریوں کوشدیددشواری کاسامناکرناپڑرہاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہرمیں انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی سڑکوں پر آجانے سے جگہ جگہ پانی کے چھوٹے بڑے تالاب بن گئے ہیں۔

جبکہ مونسپل کمیٹی سی ایم او کی عدم تعیناتی سے عملہ اپنی مرضی سے ڈیوٹی کررہا ہے ، شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔ جماعت اسلامی ،مسلم لیگ فنکشنل ،انجمن تاجران ،جے یو آئی،پی ٹی آئی ,ایم کیو ا یمکے رہنماؤ ں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8سالوں میں مونسپل افسران کے ہاتھوں ہونے والے بوگس اخراجات اور میرٹ کے خلاف تحقیقات کروائی جائیں۔