ڈی اومانیٹرنگ اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا کا تفریحی مقامات پر چھاپہ

ڈی او نے اشیاء ضروریہ کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر سفاری پارک میں موجود کنٹینوں پر چھاپہ مار کر منرل واٹر اور چپس کے ریٹس چیک کیا

جمعرات 30 جولائی 2015 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈی او) مانیٹرنگ اینڈ انکوائری( امین اکبر چوپڑا نے تفریحی مقامات پر اشیاء ضروریہ کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر سفاری پارک میں موجود کنٹینوں پر چھاپہ مار کر منرل واٹر اور چپس کے ریٹس کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

منرل واٹر اور چپس پر گراں فروشی کرنے پر تینوں کنٹینوں کے مالکان کو گرفتار کر کے تین دن کے لئے جیل میں بھیج دیاہے۔