ضلعی انتظامیہ لاہور کی چھاپہ مار ٹیم کا جنرل سٹور کے پرائیویٹ گودام پر چھاپہ

رمضان المبارک میں مارکیٹ میں سبسڈائزاڈ ریٹ پر فروخت کئے جانے والے 602بیس کلو آٹے کے تھیلوں کو بر آمد

جمعرات 30 جولائی 2015 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی چھاپہ مار ٹیم نے نواں کوٹ کے علاقہ موہلنوال میں ایک جنرل سٹور کے پرائیویٹ گودام پر چھاپہ مار کر رمضان المبارک میں مارکیٹ میں سبسڈائزاڈ ریٹ پر فروخت کئے جانے والے 602بیس کلو آٹے کے تھیلوں کو بر آمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کو خفیہ طور پر اطلاع مو صول ہوئی کہ نواں کوٹ میں ایک جنرل سٹور کے نجی گودام میں رمضان المبارک کے ماہ میں مارکیٹ میں فروخت کئے جانے والے تھیلے پڑے ہوئے ہیں جس پر ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر چھاپہ مار ٹیم نے گودام سے 602بیس کلو آٹے کے تھیلے برآمد کر لئے اور ان کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

401تھیلوں کو ضلعی انتظامیہ کے سٹور میں شفٹ کر دیا ہے جبکہ 201تھیلے گودام میں موجود ہیں جس کو سیل کر دیا گیا ہے۔سٹور کے مالکان زبیر اور اکرم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کروا کر ان کو گرفتار کروا دیا گیا ہے۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد ملوث سرکاری ملازمین کے کیسز اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے جبکہ محکمہ خوراک پنجاب سے متعلقہ فلور مل کے خلاف کارووائی کے لئے رابطہ کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :