موجودہ حکومت بزنس فرینڈلی پالیسی پر عمل پیراء ہے: احد شیخ

بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.3تاجروں کی اکثریت قبول کرچکی ہے‘یکم اگست اور پانچ اگست کی ہڑتال بلاسود ثابت ہوگی

جمعرات 30 جولائی 2015 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ(ن) ٹریڈ یونین کریم بلاک مارکیٹ کے چیئر مین اور یوسی 215سے چیئر مین کے امیدوار احد شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بزنس فرینڈلی پالیسی پر عمل پیراء ہے۔بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.3تاجروں کی اکثریت قبول کرچکی ہے۔یکم اگست اور پانچ اگست کی ہڑتال بلاسود ثابت ہوگی۔حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتکاری کو فروغ دینا چاہتی ہے اس حوالے سے تاجر برادری کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کہنے پر وفاقی حکومت نے دوہولڈنگ ٹیکس میں 0.3فیصد کمی ہے۔تاجروں کے چند دھڑے ہڑتال کے نام پر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ملک میں سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں تاجر برادری کو چاہیے کہ ان بے سہارا افراد کی مدد کریں اور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں ایسے حالات میں ملک کو بند کرنے دھمکی اور احتجاج نقصان دہ ثابت ہونگے۔ہڑتالوں اور مظاہروں سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔