ماتحت عدلیہ میں بھی کیسیز کا ریکارڈ ہائی کورٹ کی طرح رکھا جائے:میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

کیسوں کی فائلوں کو جدید ترین نظام کے تحت رکھا جائے تاکہ فائلوں کو نقصان نہ پہنچایا جاسکے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 30 جولائی 2015 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے عدلیہ کے ماتحت عملے کی جانب سے عدالتی عمل میں رخنے ڈالنے پر ایوان عدل لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے۔ماتحت عدلیہ میں بھی کیسیز کا ریکارڈ ہائی کورٹ کی طرح رکھا جائے۔

(جاری ہے)

اور کیسوں کی فائلوں کو جدید ترین نظام کے تحت رکھا جائے تاکہ فائلوں کو نقصان نہ پہنچایا جاسکے۔

اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے ایوانِ عدل میں ٹاوٹ مافیا کے خاتمے اور جعلی وکلاء کے سدباب پر بھی زور دیا۔انھوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے جس طرح ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ کے ماٹو کو اپنایا جارہا ہے۔ ماتحت عدلیہ میں بھی اِسی وضع کا نظام نافذ کیا جائے۔ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے بارایسوسی ایشنوں کے کردار کو بامقصد بنانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ عنوان :