حکومت جنگی بنیادوں پر سیلاب زدگان کی مدد کرے :میاں محمود عباس

سیلاب کی تباہ کاریوں کے سد باب کے لیے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے،کارکنان کے اجتماع سے خطاب

جمعرات 30 جولائی 2015 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ میاں محمود عباس نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث سیلاب متاثرین کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ حکومت جنگی بنیادوں پر متاثرین سیلاب کی مدد کرے۔

(جاری ہے)

انسانی جانوں کو بچانے‘ منقطع راستوں کی بحالی اور امدادی کار روائیوں میں پاک فوج کا کردار قابل قدر اور ناقابل فراموش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مدنیہ پتوکی میں کارکنان کے اجتماع سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ اور سیلابی تباہی کے سد باب کے لیے حکومت بڑے ڈیمز کی تعمیر کو اولین ترجیح دے۔ کالا باغ ڈیم ملک وقوم کے مفاد میں ہے اسے سیاست کی نذر کرنا افسوسناک ہے۔ حکمران اس کی تعمیر کی راہ ہموار کرنے کے لیے مخلصانہ کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :