آئی جی صفوت غیور شہید کے یوم شہادت 4 اگست کو ہر سال یوم شہدائے پولیس کے طور پر منانے کے لئے خصوصی تقریبات کا آغاز

جمعرات 30 جولائی 2015 20:39

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواء ناصر خان درانی کی ہدایات کی روشنی میں آئی جی صفوت غیور شہید کے یوم شہادت 4 اگست کو ہر سال یوم شہدائے پولیس کے طور پر منانے کے لئے خصوصی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ،اس حوالے سے ضلع صوابی میں چاروں سرکلز میں بحکم ڈی آئی جی مردان ریجن کیمپ لگائے گئے ہیں قائم مقام ڈی پی او صوابی اظہار خان کے نگرانی میں پولیس آفسران نے ہر سرکل کے کیمپ کا دورہ کرکے اظہار خیال کیا گیا۔

،جبکہ آفسران بالا کی احکامات کی روشنی میں مقررہ تاریخ سے ڈی ایس پیز ہیڈکوارٹرز صوابی حمید اللہ خان ، چھوٹا لاہور ،رزڑ اظہار شاہ خان،ٹوپی شاہ ممتاز خان اور ایس ایچ ہارون خان ،نمیر خان ،زاہد خان اور قمر زمان خان،شفیع الرحمن خان،ابرار خان،منصف خان کی انچارج میں کیمپیں لگائے گئے ہیں ،جس میں شہدائے کی تصاویر کے پورٹریٹ اور خراج عقیدت کی تحریروں کے حامل بینرز آویزاں کئے گئے ہیں ،جبکہ ہر کیمپ کے اندر مہمانوں کی تاثرات کے اندراج کے لئے ایک بُک رکھی گئی ہے ،شام کے اوقات میں لگائے جانے والے شہداء کیمپ کا دورہ کرنے والی شخصیات اور عوام میں شہداء پولیس کے بارے میں میں بروزشرز تقسیم کئے جائینگے ،شہداء پولیس کے بارے میں دستیاب ڈاکیومینٹری ویڈیو فلم اور ترانے کا بھی کیمپ میں اہتمام کیا جائیگا اور ان کیمپوں کی میڈیا کو کوریج میں شہداء کے نام ،تصاویر ،واقعات اور اہم شخصیات کے پیغامات بھی دئیے جائے گے ،علاوہ ازیں 4اگست تک شہدائے پولیس کی ایصال ثواب کیلئے قرآنی خوانی کا بھی اہتمام کیااورخصوصی پریڈ بھی منقعد کئے جائینگے شہد کی خون ہمارے لئے بہہ چکے ہیں ہم اسے کبھی نہیں بھول پا ئیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی اظہار شاہ خان ڈی ایس پی سرکل لاہور ،رزڑ اظہار شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ہارون خان ،شہید عجب گل خان کا بیٹا ایس ایچ او شفیع الرحمن خان و دیگر پولیس آفیسران کی موجودگی میں آج شہداء کیمپ ایک خصوصی رنگ لائی،جس میں تمام تر شہدائے کی وارثان ، سیاسی رہنماء ایم پی اے عبدالکریم ،اے این پی امجد خان اور دیگر اہم شخصیات نے بھر پور دل محبت سے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی اظہار شاہ خان ،ایس ایچ او ہارون خان ،اور دیگر رہنماء نے اپنے اپنے عقیدت کا اظہار کی گیا ،جس میں شہید بھائیوں کی قربانی پر ایک اہم پیغامات دی جس نے ملک و عوام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر جام شہادت نوش کی ڈی ایس پی اظہار شاہ نے شہید پولیس آفیسر کے زندگی اور اس کی بہادری پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شہیدوں کی بدولت ملک و عوام میں کافی پرسکون ماحول بن گئی ہیں ،انہوں نے ہمارے عوام و ملک کی حاطر اپنا کل آج پر قربان کر دیا گیا ہیں ہم اپنے شہید وں بھائیوں کی یاد میں آفسران بالا کی احکامات پر ضلع صوابی مختلف علاقوں میں اس ہفتہ بھر یوم شہدائے کیمپ لگائے گئے ہیں ،جس میں ہمارے شہدائے آفسرز کے لواحقین علاقے کے عوام اس یوم شہدائے پولیس میں شرکت کرکے حراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،اس موقع پر موجود تمام شہدائے لواحقین اور موجود رہنماء نے شہداء پولیس پر ااور اس کی زندگی قربانی پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے ان کے وارثان اور پولیس شہدائے کے سر بلندی پر خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے مجموعی طور پر دعا خیر کی ۔

متعلقہ عنوان :