وزیراعظم ہاؤس کے تمام وزارتوں کو اردو کو سرکاری زبان میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 30 جولائی 2015 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) وزیراعظم ہاؤس نے سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر تمام وزارتوں کو اردو کو سرکاری زبان میں تبدیل کرنے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں‘ وزارت داخلہ‘ اوورسیز پاکستانیز‘ تعلیم سمیت دیگر وزارتوں نے اپنے ریکارڈ کو انگریزی سے اردو میں تبدیل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ احکامات کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس نے تمام وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق احکامات دیدیئے ہیں کہ دوماہ کے اندر ملک بھر میں سرکاری اداروں میں سرکاری زبان انگریزی کی بجائے اردو کو اپنایا جائے۔

فائلوں پر نوٹس انگریزی کی بجائے اردو میں دینے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اوورسیز پاکستانیز‘ تعلیم سمیت دیگر وزارتوں نے کمیٹیاں بنا کر تمام ریکارڈ کو اردو میں تبدیل کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :