فوٹریس سٹیڈیم کے قریب ناکے پر کھڑے اہلکاروں سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج‘ حوالات میں بند کردیا گیا

جمعرات 30 جولائی 2015 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) شمالی چھاؤنی کے علاقہ فوٹریس سٹیڈیم کے قریب ناکے پر کھڑے اہلکاروں سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ فوٹریس سٹیڈیم کے قریب ناکے پر صوبیدار عارف اور پولیس اہلکاروں نے ایک لگژری گاڑی نمبری ایل ای ایل180 کو روک کر ڈرائیور خاتون رشید بی بی سے شناختی دستاویزات طلب کئے جس پر خاتون نے ان سے بدتمیزی شروع کر دی اور کہا کہ میں ایک بڑی سیاسی شخصیت کی بھتیجی ہوں ۔ سینئر افسروں کے آنے پر بھی خاتون نے ان سے بدتمیزی شروع کر دی جس پر تھانہ شمالی چھاؤنی میں خاتون کیخلاف مقدمہ نمبر985/15 زیر دفعہ 353,86 درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔