وفاقی وزراء، پارلیمنٹیرینز اور کسی بھی دوسری شخصیت کو کوئی اضافی خصوصی حج کوٹہ مختص نہیں کیا گیا، ترجمان وزارت مذہبی امور

جمعرات 30 جولائی 2015 20:24

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء، پارلیمنٹیرینز اور کسی بھی دوسری شخصیت کو کوئی اضافی خصوصی حج کوٹہ مختص نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک تردیدی بیان میں انہوں نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کا حوالہ دیا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا کہ چار سے پانچ ہزار افراد کے ہارڈ شپ کوٹے میں اضافہ کر کے ارکان پارلیمنٹ کیلئے گنجائش پیدا کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خبرمکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ وزارت مذہبی امور کے پاس کوئی اضافی حج کوٹہ نہیں ہے جس ذریعے حج کے خواہش مند افراد کے لئے گنجائش پیدا کی جا سکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حرم شریف کی توسیع کی وجہ سے 20 فیصد حج کوٹہ میں کمی کی گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ توسیعی کام آئندہ سال مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :