پاکستان کا ملا عمر کی ہلاکت کی خبروں اور افغان طالبان قیادت کی درخواست پر افغان مذاکرات کے

دوسرے دور کے ملتوی ہونے کا اعلان

جمعرات 30 جولائی 2015 20:24

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان نے ملا عمر کی ہلاکت کی خبروں اور افغان طالبان قیادت کی درخواست پر افغان مذاکرات کے دوسرے دور کے ملتوی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان رہنما کی ہلاکت کی حالیہ اطلاعات کے پیش نظر نتیجتاً غیر یقینی کے باعث مذاکرات ملتوی ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے توقع ظاہر کی کہ وہ قوتیں جو اپنے بدنیت ارادے سے امن مذاکرات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گی۔ افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور31 جولائی کو پاکستان میں ہونا تھا۔ پاکستان اور افغانستان کے دیگر دوست ممالک کو توقع ہے کہ طالبان قیادت افغانستان میں پائیدار امن کے فروغ کے لئے امن مذاکرات کے عمل سے وابستہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :