سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی نے آئندہ ماہ کے مختلف موضوعات کے شیڈول کا اعلان کر دیا اکیڈمی رواں سال کے آخر میں انٹرنیشنل کانفرنس کا بھی منعقد کرے گی

جمعرات 30 جولائی 2015 20:22

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) ٹریننگ اکیڈمی نے آئندہ ماہ کے مختلف موضوعات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ اکیڈمی رواں سال کے آخر میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گی جس میں 10ممالک کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

30 جولائی۔2015ء“ کو بتایا کہ سی ڈی اے اپنے ملازمین کے استعداد کار کو بڑھانے اور تکنیکی مہارت میں مزید اضافہ کے لئے آئندہ 5ماہ کے 9کورسز کے شیڈول جاری کر رہا ہے جس کے مطابق ہیلتھ فٹنس مینجمنٹ کورس 17سے 21اگست تک ، فنانشنل مینجمنٹ 7سے 11ستمبر، کنسٹرکشن مینجمنٹ 21سے 25ستمبر، ہیومن ریسورسز مینجمنٹ 5سے 9اکتوبر، ٹائم مینجمنٹ 19سے 23اکتوبر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ 2سے 6نومبر، انگلش گرائمر16سے 29نومبر، قانونی حقوق اورذمہ داریاں کے موضوع پر کورس 7سے 11دسمبر جبکہ کمیونیکیشن مینجمنٹ کے موضوع پر کورس 21سے 24دسممبر تک آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج اسلام آباد میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں ٹریننگ اکیڈمی اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گی جس میں 10ممالک کے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ٹریننگ نے گزشتہ ایک سال کے دوران 2مختلف موضوعات پر 20کورسز منعقد کرا چکے ہیں اور سی ڈی اے اور مختلف یونیورسٹیوں کے 3ہزار طلبہ کو تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ اکیڈمی نے گزشتہ سال دسمبر میں انٹرنیشنل کانفرنس بھی منعقد کرا چکے ہیں جس میں 10ممالک کے 10مندوبین نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :