سی ڈی اے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ نے یوم آزادی کے موقع پر کلچرل اور سپورٹس کے مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دیدی

جمعرات 30 جولائی 2015 20:22

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ نے یوم آزادی کے موقع پر کلچرل اور سپورٹس کے مختلف پروگراموں کو حتمی شکل دیدی۔ سی ڈی اے سپورپس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل آصف جاوید شاہجہان نے ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء“ کو بتایا کہ سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ نے یوم آزادی کے موقع پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی مواقع فراہم کرے اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے مختلف کلچر اور سپورٹس کے پروگرام تربیت دے دئیے ہیں۔

حتمی منظوری کے لئے چیئرمین سی ڈی اے کو ارسال کر دئیے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز تک تمام پروگرام کو حتمی منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر آزادی ٹرین ، روز جاسمین گارڈن سے 3 مقامات میوزیم مانومنٹ، لوک ورثہ اور نیچرل ہسٹری میوزیم تک جائے گی۔ اس طرح یوم آزادی کے موقع پر خوبصورت پاکستان کی ڈاکومنٹری دکھائیں گے اور 14اگست کو اوپن ائر تھیٹر میں ملی نغمے، ترانے اور گانوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا تا کہ اس سے شہری خوب محفوظ ہو سکیں۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر مختلف سپورٹس پروگرام بھی ترتیب دئیے ہیں جس کے مطابق واٹر فٹ بال ٹورنامنٹ 14سے 18اگست تک ایف سکس میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گیمز پہلی مرتبہ پاکستان میں منعقد کرا رہے ہیں اس ٹورنامنٹ سے بھی شہری لطف اندوز ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ایف نائن پارک میں سپورٹس گالا کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر ایڈمن اسلام آباد کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ کلچر اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں تا کہ یہاں شہریوں کو کھیلوں کے ساتھ ساتھ دیگر تفریحی مواقع بھی فراہم کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :