پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان نے سری لنکا کو 176رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جولائی 2015 20:11

پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان نے سری لنکا کو ..

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جولائی 2015 ء) پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 176رنز کا ہدف دے دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا اور مقررہ 20 اوورز میں احمد شہزاد، عمر اکمل اور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کے باعث 175 رنز بنائے۔ تینوں بلے بازوں نے شانداز بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :