افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جولائی 2015 19:56

افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی

کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جولائی 2015 ء) افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

افغان طالبان کے مطابق ملا عمر بیماری کے باعث ہلاک ہوئے۔ ملا عمر کی طبیعت گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران خراب ہوئی جس کے بعد وہ انتقال کرگئے۔ افغان طالبان کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ملا عمر ایک دن کیلئے بھی پاکستان نہیں گئے۔ تاہم طالبان کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ملا عمر کی ہلاکت کہاں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :