والو وز آپریشن کو شہرکے ہر علاقہ میں فعال کیاجائے تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو ،ایم ڈی واٹربورڈ

جمعرات 30 جولائی 2015 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے چیف انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ والو وز آپریشن کو شہرکے ہر علاقہ میں فعال کیاجائے تاکہ پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو ، جبکہ والووز آپریشن سے منتخب نمائندوں کو بھی آگاہ کیاجائے ،انہوں نے کہا کہ لائن کی مرمت تبدیلی اور ترقیاتی کاموں کے بعد فوری طور پر کھو دے گئے گڑھوں کو بھر دیا جائے ،تاکہ شہر یو ں کو آمد و رفت میں رکاوٹ یادشواری لا حق نہ ہو، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقہ میں پانی کی لیکجز نہیں ہو نی چاہئیں تا کہ پانی ضا ئع نہ ہو اور رساؤ سے ایسی جگہوں پر پانی جمع نہ ہو کیو نکہ ،اس سے ڈینگی مچھر پید ا ہو نے کا خدشہ لاحق رہتا ہے جبکہ واٹر بورڈ کی تنصیبات اور دفاتر کی نشیبی جگہوں پر پانی جمع نہ ہو نے دیں ،ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ بارش کے دوران واٹر بورڈ کا سیوریج سسٹم فعال رہا ہے جس کی وجہ سے تمام گھریلو سیوریج کے ساتھ ساتھ بارش کے پانی کی بھی سیو ریج لائنوں سے نکاسی کی گئی ہے گو کہ بارش کے پانی کی نکاسی واٹر بورڈ کے سیوریج سسٹم سے نہیں کی جاتی ،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران بر سات کے پانی کی نکاسی میں جس حد تک ممکن ہو تعاون کیاجائے اور سیوریج لائنوں کو رواں رکھا جائے ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے 34 ملین گیلن دستیابی سے پانی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے تاہم بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باعث پانی کی فراہمی متا ثر ہورہی ہے لیکن پانی قلت پر قابو پالیاجائے گا، بلو چستان میں بارش کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح روزانہ بڑھ رہی ہے توقع ہے کہ حب ڈیم با رشوں کے پانی سے مزید بھر ے گا،واضح رہے کہ ضلع غربی ،نارتھ کراچی ،بلدیہ ، اورنگی،اور ناظم آباد کے بعض علاقوں میں حب ڈیم سے پانی بند ہو نے کے دوران متبادل زرائع سے 70ملین گیلن پانی فراہم کیاگیا ،اب یہ پانی شہر کے مختلف علاقوں کو فراہم کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :