کراچی، مخدوش عمارتیں 48گھنٹوں میں خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 30 جولائی 2015 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)نے شہر میں مخدوش عمارتوں کو48 گھنٹوں میں خالی کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر اور اولڈ سٹی ایریامیں 180مخدوش عمارتیں خالی کی جائیں اورکسی بھی ناگہانی صورت میں ایس بی سی اے ذمے دار نہیں ہوگا۔رواں ماہ 290 مخدوش عمارتوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کھارادار کے علاقے میں پانچ منزلہ مخدوش عمارت اچانک منہدم ہوگئی تھی تاہم خوش قسمتی سے عمارت خالی ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :