ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں ٗ خبر کی تحقیق کے بغیر تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے ٗپاکستان

پاکستان اور افغانستان برادر پڑوسی ملک ہیں ٗ افغانستان میں امن مذاکرات جاری رکھیں گے ٗبھارتی شہر گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ٗ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر معاہدوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے ٗ پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام تر اقدامات اٹھائیگا ٗترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 30 جولائی 2015 19:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اﷲ نے کہا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں ٗ خبر کی تحقیق کے بغیر تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے ٗپاکستان اور افغانستان برادر پڑوسی ملک ہیں ٗ افغانستان میں امن مذاکرات جاری رکھیں گے ٗبھارتی شہر گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ٗ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر معاہدوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے ٗ پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام تر اقدامات اٹھائیگا۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان برادر پڑوسی ملک ہیں، افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت جاری رکھیں گے اور خواہش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق پہلے بھی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، ملا عمر کی ہلاکت سے متعلق افواہوں کا جائرہ لے رہے ہیں، جیسے ہی تصدیق ہوئی تو میڈیا کو آگاہ کردیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی صوبے پنجاب کے شہر گورداسپور پولیس اسٹیشن پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، گورداسپور واقعہ کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی پنجاب کو دورہ منسوخ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر معاہدوں کی خلاف ورزی پر تشویش ہے اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں تمام تر اقدامات اٹھائیگا۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان پر الزامات کا سلسلہ اس وقت ہی شروع ہوگیا جب ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی مکمل نہیں ہوا تھا بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔قاضی خلیل اﷲ نے بتایا کہ پاک بھارت قومی سلامتی مشیروں کی ملاقات کیلئے دونوں ممالک رابطے میں ہیں، ابھی ملاقات کی تاریخوں کا تعین نہیں کیا گیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں قاضی خلیل اﷲ نے کہاکہ بھارت کو تحقیق کے بغیر الزام تراشیوں سے گریزکرناچاہئے، دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت ہر پلیٹ فارم پر لے جانے کا حق رکھتے ہیں ۔کراچی سے ٹارگٹ کلرز کی جنوبی افریقہ منتقلی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نیکہاکہ اس معاملے پر جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سے رابطہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور ایران کے تعلقات سے متعلق قاضی خلیل اﷲ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے پاکستان اور ایران کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ ایک اور سوال پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملاعمر کی ہلاکت کی اطلاعات پربرطانوی نشریاتی ادارے اور افغان حکام سے رابطے میں ہیں طالبان کے ساتھ مذاکرات کاایجنڈااورتاریخوں کافیصلہ کرناافغان حکومت کاکام ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پاکستان کے موقف کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لئے کسی بھی ایشو پر اپنی تشویش کے اظہار کا حق رکھتا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ ترجمان نے صومالیہ کے شہر موغادیشو کے جزیرہ پیلس ہوٹل میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی جس میں چینی سفارت خانہ کے ایک سیکورٹی اہلکار سمیت متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور صومالی اور دیگر ممالک کے باشندے زخمی ہوئے۔