پاکستان علماء کونسل فرقہ وارانہ تشدد اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی

پاکستان علماء کونسل چیئرمین طاہر اشرفی اور سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا مشترکہ بیان

جمعرات 30 جولائی 2015 19:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاہے کہ کونسل فرقہ وارانہ تشدد اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی، پاکستان کے مسائل کا حل باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہو سکتا ہے ۔ جمعرات کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ فلسطین سمیت عالم اسلام پر ہونے والے مظالم کی وجہ مسلمانوں میں اتحاد نہ ہونا ہے ۔

(کل )جمعہ 31 جولائی ملک بھر میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف ’’یوم مذمت‘‘ منایا جائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں ، کشمیریوں ، شامیوں ا ور عراقیوں پر عالم کفر اور نفاق کے مظالم بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم امہ ان مظالم کے خلاف متحد ہو جائے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی سے لے کر شام ، عراق اور کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان میں ہونے والی اسلامی کانفرنس کا اعلامیہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے دل کی آواز ہے ۔ ا ب ضرورت اس امر کی ہے کہ اب مسلم علماء ، سکالرز اور دانشور اس اعلامیہ کو عملی شکل دیں اور نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ عوامی سطح پر انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اس اعلامیہ میں دی گئی رہنمائی پر عمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :