وزیر داخلہ سے میاں اسلم کی ملاقات ،اسلام آباد کے مسائل سے آگاہ کیا

کچی آبادیوں میں آپر یشن کیلئے درمیانی راستہ اختیار کیا جا ئے،نائب امیرجماعت اسلا می کی گفتگو

جمعرات 30 جولائی 2015 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی او ر انہیں اسلام آباد کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے وفاقی وزیر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور بل کی قومی اسمبلی سے منظور کروانے پر انھیں مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے نصف صدی کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آباد میں کچی آبادیوں میں ہو نے والے آپر یشن کے حوالے سے درمیانی راستہ اختیار کیا جا ئے تاکہ اسلام آباد میں بد امنی اور رہائشی مسائل جنم نہ لیں۔

متعلقہ عنوان :