وڈھ ،سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لشکر بلوچستان کے اہم کمانڈر سمیت دو دشرپسند ہلاک

جمعرات 30 جولائی 2015 18:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء )ایف سی ترجمان کے مطابق وڈھ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لشکر بلوچستان کے اہم کمانڈر سمیت دو دشرپسند ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وڈھ میں ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا اسی دوران لشکر بلوچستان کے اہم کمانڈر عبدالرحمان دین زئی اور اس کے ساتھیوں نے ایف سی پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے لشکر بلوچستان کا اہم کمانڈر عبدالرحمان دین زئی اور اس کے ایک ساتھی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیاان کے قبضے سے چار کلاشنکوف بمعہ راؤنڈ برآمد کرلئے گئے ہیں ملزمان کافی عرصے سے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے ۔