عائشہ ممتاز کیلئے ’دبنگ لیڈی ‘کا خطاب

جمعرات 30 جولائی 2015 18:54

عائشہ ممتاز کیلئے ’دبنگ لیڈی ‘کا خطاب

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)لاہور کے شہریوں نے ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کو ’’ دبنگ لیڈی ‘‘ کا خطاب دے دیا۔سوشل میڈیا پر عائشہ ممتاز کو اب تک لاکھوں لائیکس مل چکے ہیں ۔ بطور ایڈ منسٹریٹرلاری اڈا قانون پر عملدرآمد کرا کے اپنی دھاک بٹھانے والی خاتون عائشہ ممتاز بطور ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی بھی بہترین کارکردگی سر انجام دے کر شہرت کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے پوش علاقوں میں قائم مہنگے ریسٹورانٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کارروائی او رکسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لانے پر انہیں ’’ دبنگ لیڈی ‘‘ کا خطاب دے دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے اقدامات کولاکھوں لائیکس مل چکے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی عائشہ ممتاز کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ۔