صوبائی حکومت صاف شفاف نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے،کرپشن اور کمیشن مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کا پختہ تہیہ کررکھا ہے،رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 30 جولائی 2015 18:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صاف شفاف نظام کی نفاذ کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔کرپشن اور کمیشن مافیا کو جڑ سے اُکھاڑنے کا پختہ تہیہ کررکھا ہے۔سابقہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن سے ادارے دمک ذدہ ہوچکے ہیں۔ایزی لوڈ پارٹی کے لیڈران کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

تحریک انصاف اداروں سے کرپشن، کمیشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ کرکے رہیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات و دیہی ترقی کے دفتر میں ٹینڈرز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع مردان میں 7 کرورڑ روپے کی 7 مختلف روڈز کی ٹینڈر ہوئے۔ جن میں مختلف ٹھیکداروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات و دیہی ترقی فضل اﷲ ، ایس ڈی او حبیب الرحمان اور ڈسٹرکٹ کونسل مردان کا دیگر عملہ اینجنئیر شبیر احمد، امجد اسلام اکاونٹنٹ، حسین شاہ، عارف صافی اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے ٹھیکداروں اور سرکاری عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹھیکوں کی شفافیت، کرپشن اور کمیشن مافیا کو جڑ سے اُکھاڑنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی ہے۔ تاکہ معیار پر پورا اُترنے والے لوگ ٹھیکے حاصل کریں۔ اور صیح کام کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہریوں کی حقوق دلانا ہمارا اولین ترجیح ہے۔